خاتون کا کرکٹر بابراعظم پر ہراساں کرنے کا الزام، عدالتی کارروائی 12 دسمبرتک ملتوی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے کرکٹر بابراعظم کی ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت بغیرکارروائی بارہ دسمبرتک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ خاتون نے کرکٹربابراعظم پرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ بھی سنایا تھا۔
آج نیوز کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ یہ درخواست 2021 میں دائر کی گئی تھی جس میں خاتون نے بابر اعظم پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔
سیشن جج نے درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر بابر اعظم نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کیخلاف حمیزہ نامی خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور سیشن کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بابر اعظم اور ان کی فیملی کو حمیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ تھا۔