عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری 

عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس ...
عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری  کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یادرہے کہ سیکٹر ایف 7کے تاجروں کی تنظیم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔