آئینی بنچ نے امیدوار کا صرف اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کو لازمی قرار دینے کی درخواست خارج  کردی

آئینی بنچ نے امیدوار کا صرف اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کو لازمی قرار دینے کی ...
آئینی بنچ نے امیدوار کا صرف اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کو لازمی قرار دینے کی درخواست خارج  کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے امیدوار کا صرف اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کو لازمی قرار دینے کی درخواست خارج  کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔

دوران سماعت وکیل درخواستگزار نے کہاکہ امیدوار کا ایک سے زائد حلقوں سے انتخاب لڑنا آئین اور قانون کیخلاف ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ ہم قانون ختم تو کر سکتے  ہیں، نیا نہیں بنا سکتے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اگر آپ الیکشن ایکٹ چیلنج کرتے ہیں تو الگ بات ہے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ایک شخص ایک ووٹ انتخابات کا بنیادی ڈھانچہ ہے،ایک امیدوار کا مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنا مذاق ہے، امیدوار ایسے حلقوں سے بھی الیکشن لڑتے ہیں جہاں اس کا ووٹ بھی نہیں ہوتا، جسٹس امین الدین نے کہاکہ قانون میں خود کو ووٹ نہ دینا لکھا ہوتا تو آپ کی بات ٹھیک ہوتی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قانون میں تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا اس حلقہ سے ہونا لازم ہے،مقننہ نے اجازت دی ہے تو آپ مقننہ کی نیت پر سوال نہیں اٹھا سکتے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ درخواستگزار سیاسی لیڈرشپ کو قائل کریں۔