پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں سے 170اہلکار زخمی،25کی حالت تشویشناک ہے،آر پی او راولپنڈی

پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں سے 170اہلکار زخمی،25کی حالت تشویشناک ہے،آر پی او ...
پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں سے 170اہلکار زخمی،25کی حالت تشویشناک ہے،آر پی او راولپنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آر پی او  راولپنڈی بابر سرفراز نے کہاہے کہ 24نومبر کی کال پر تشددکال بن کر سامنے آئی،مظاہرین کی جانب سے اٹک پر براہ راست فائرنگ کی گئی،فائرنگ اور حملوں سے 170پولیس اہلکار زخمی ہوئے،25اہلکار اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آرپی او راولپنڈی بابرسرفراز نے سی پی او اور ڈی پی او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 24نومبر کو مظاہرین نے موٹروے پر مختلف مقامات پر آگ لگائی ،11پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی،راولپنڈی ریجن میں 32کیسز درج کئے گئے ہیں،ابتک پولیس 1151ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی،گرفتار ملزمان میں 64افغانی تھے،گرفتار4افغانیوں کے پاس شناختی کارتھے، باقی غیرقانونی تھے۔

سی پی او راولپنڈی نے کہاکہ سی پیک سے آنے والے قافلے کو ہکلہ پر پولیس نے روکا، پولیس نے انتہائی صبروتحمل کامظاہرہ کیا، ہمارا کانسٹیبل مدثر حملوں میں شہید ہوا، مظاہرین اعلان کر رہے تھے کہ اڈیالہ کی طرف مارچ کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ  راولپنڈی کا امن غیرمستحکم کرنے کی کوشش ناکام بنائی،مظاہرین سے اسلحہ، کیل لگے ڈنڈے اور سوٹے برآمد کئے گئے۔

ڈی  پی اٹک نے کہاکہ 24نومبر کو اٹک میں مزاحمت کاآغاز ہوا، مظاہرین نے آتشی اسلحہ سے حملہ کیا، ہمارے ایک جوان کو گولی لگی وہ تشویشناک حالت میں ہے،اگر ہم بھی اسی طرح جواب دیتے تو جانوں کانقصان ہوتا،ہمیں کہا گیا کہ پولیس ریت کی دیوار ثابت ہوئی،انسانی جانیں بچانے کیلئے ہم نے اقدامات کئے۔