پنجاب اسمبلی میں سٹاک مارکیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد جمع
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں سٹاک مارکیٹ کے 1 لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پر اظہار تشکر کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کو پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معیشت کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
قرارداد کے مطابق پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے پہلی مرتبہ1 لاکھ پوائنٹس کی ریکارڈ حد عبور کی ہے، جو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
مزید برآںایوان نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہونے کا عزم بھی ظاہر کیا.