تحریک انصاف کی اہم شخصیت مستعفی

تحریک انصاف کی اہم شخصیت مستعفی
تحریک انصاف کی اہم شخصیت مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

"جنگ " نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا  ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔ انہوں نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔ اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 24 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت پر سوال اٹھا دیا تھا۔