ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس 

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے ...
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جمعرت کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن شریک تھے، تمام ڈویژنل او رڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تمام سپورٹس سپورٹس افسران سے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس اور ریفریشمنٹ کی رپورٹ طلب کی، پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں، کھلاڑیوں کی ریفریشمنٹ اور ڈیلی الاؤنس کے بارے  اپنے ڈویژن کی رپورٹ پیش کی۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے پنجاب کے تمام ڈویژن میں جاری ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو روزانہ ڈیلی الاؤنس اور ریفریشمنٹ دی جائے، کھیلتا پنجاب گیمز میں پنجاب کے ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دی جارہی ہیں،ان گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

مزید :

کھیل -