وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسول ﷺمنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پروفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ ہفتہ عشق رسولﷺ 12 تا 18 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔