اسلامی ممالک متحد ہو کر گستاخانہ خاکوں کےخلاف آوازاٹھائیں، وزیراعظم عمران خان کے اسلامی ممالک کے سربراہان کو خطوط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر گستاخانہ خاکوں کےخلاف آوازاٹھائیں،مغرب کوبتانا ہوگا نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لئے کتنی مقدس ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھادیا،وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھ دیئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر گستاخانہ خاکوں کےخلاف آوازاٹھائیں،ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا اس گستاخی کی وجہ سے کتنے دکھی ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطوط میں کہاہے کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پا بندی کی پالیسی کااحترام کرتے ہیں مغرب مسلمانوں کے عقائد کابھی احترام کرے ،اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام خط میں کہاگیا ہے کہ حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا،گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو جلانے کے واقعات اسلامو فوبیاظاہر کررہے ہیں،یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے ،وقت کاتقاضا ہے متحد ہو کر دنیا کو پیغام پہنچائیں ۔