پنجاب میں کتنے کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےاور مہم کب تک جاری رہے گی ؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیو فری پنجاب، حکومت کاعزم۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں اینٹی پولیو ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SIMS) میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو خود اینٹی پولیو ویکسی نیشن کے قطرے پلا ئے۔ وزیر اعلیٰ نے والدین کو اینٹی پولیو ویکسی نیشن کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زیرو پولیو کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ننھی بچی نائرہ کو گود میں اٹھا کر پیار کیا،ویکسین کے قطرے پلائے اور کینڈیز بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ نے دیگر بچوں کو اینٹی پولیو ویکسین پلانے کے بعد کینڈیز کے گفٹس دیئے اوران کو خود نشان بھی لگایا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیو ورکرز سے ملاقات کی، گروپ فوٹو بنوائی،پولیو ورکرز کو محنت کی تلقین کی اور پولیو ورکرز سے کی خدمات کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ وزیراعلیٰ کو انسداد پولیو کیلئے تیار کی گئی ایپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جارہی رہے گی۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن مہم 7 روزہ ہو گی اور بقیہ اضلاع میں مہم 5 روزہ جاری رہے گی۔پولیو ویکسینیشن کیمپین میں 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سنرجی ایویلیویشن سسٹم ایپلیکیشن کے ذریعے ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کا سراغ لگایا جارہا ہے