محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (نیٹ نیوز)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 6 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ آج جمعرات سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، اگر وہ سو وکٹیں مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے 18 ویں پاکستانی باؤلر بن جائیں گے۔
، عامر نے اب تک 28 میچز میں 94 وکٹیں لے رکھی ہیں، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔