افغان مفاہمتی عمل میں کامیابی کا سب زیادہ فائدہ قبائلی علاقوں کو ہوگا،وزیراعظم عمران خان
مہمند(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں کامیابی کا سب زیادہ فائدہ قبائلی علاقوں کو ہوگا، قبائلی علاقوں کے عوام کو وسطی ایشیا جانے میں آسانی ہوگی۔افغانستان کے ساتھ سرحد پر مارکیٹس بنائیں گے،مارکیٹس بننے سے لوگوں کو تجارت کا موقع ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاید ہی کوئی سیاستدان قبائلی علاقے کو مجھ سے بہتر سمجھتا ہے، اچھی بات ہے قبائلی علاقے خیبرپختونخوا میں ضم ہوگئے،جانتا ہوں قبائلی عوام کو کیا خدشات تھے،قبائلی عوام کو روزگار کیلئے دوسرے ملک یا شہر جانا پڑتا ہے،قبائلی علاقوں کا صوبے میں انضمام ترقی کا پہلا قدم تھا،قبائلی علاقوں میں سڑکیں بننے سے ملک بھر سے منسلک ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے قبائلی علاقوں میں تعلیم کو عام کرنا ہے،قبائلی علاقوں کے عوام کو ہنر سکھانا ہے،قبائلی علاقہ تعلیم کے حوالے سے سب سے پیچھے رہ گیا،ہماری کوشش ہے قبائلی علاقوں میں ترقی لائیں، افغان مفاہمتی عمل میں کامیابی کا سب زیادہ فائدہ قبائلی علاقوں کو ہوگا،قبائلی علاقوں کے عوام کو وسطی ایشیا جانے میں آسانی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہاکہ قبائلی علاقے کے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، صحت کارڈ کے ذریعے علاج میں آسانی ہوگی،انہوں نے کہاکہ ہمیں مقروض ملک ملا،ملک لوٹنے والوں نے لندن میں محلات بنا رکھے ہیں،خیبر پختونخوا ہیلتھ انشورنس میں سب سے آگے ہے،انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں کمزور طبقے پر توجہ دی گئی،افغانستان کے ساتھ سرحد پر مارکیٹس بنائیں گے،مارکیٹس بننے سے لوگوں کو تجارت کا موقع ملتا تھا،مارکیٹس بننے سے لوگوں کو تجارت کا موقع ملے گا،قبائلی علاقوں میں سڑکیں بننے سے سیاحت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 2013سے2018 کے دوران خیبرپختونخوا میں سب سے کم غربت تھی،خیبرپختونخوا میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت میں اضافہ تھا،سیاحت میں اضافے کے باعث تجارت بھی بڑھتی ہے۔