سولر پینلز کی قیمت میں کمی ، فی واٹ کتنی ہو گئی ؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سولر پینلز کی نچلی پرواز ختم نہ ہوئی اور فی واٹ قیمت مزید کم ہو کر 28 روپے کی نئی نچلی سطح پر آگئی۔
نجی ٹی وی" جیونیوز" کے مطابق کراچی میں سولر پینلز نمائش میں سٹالز زائد ہیں جبکہ خریداروں کا بھی رش ہے، کیوں کہ سولر پینلز کی قیمت مختلف وجوہات کے سبب محض 1 سال میں فی واٹ 28 روپے تک گر گئی ہے، لوکل سپلائرز مزید قیمت گرنے کی تاک میں ہیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ صرف 1 سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز امپورٹ ہوئے۔یعنی دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کی 22 ہزار میگاواٹ بجلی کے مقابلے 30 سے 35 فیصد بجلی۔
اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا ۔اگر ٹیئر ون سولر پینلز کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خیال رکھیں تو سولر بجلی کا نظام زیادہ عرصے تک چل سکتا ہے۔