اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل سے رہا، پولیس نے جیل سے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل سے رہا ہو گئے مگر پولیس نے جیل سے ہی انہیں دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق بکتر بند اور نجی گاڑیوں میں حلیم عادل شیخ کو لے جانے کی کوشش کی گئی جس پر ان کے کارکنوں نے جیل کے گیٹ پر ہی احتجاجی دھرنا دیدیا۔
خیال رہے کہ محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا ، نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلئے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ کر دی اور انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ، رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے تھا کہ ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ۔