میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے
ڈیرہ اللہ یار (آن لائن)سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ،پیپلزپارٹی ، بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حرکتوں سے لگ رہاہے کہ وہ اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گئی ، سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خا ن جمالی کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جعفر آباد میں پارٹی مزید مستحکم ہو گئی ،بلوچستان میں بلوچ اور پیپلزپارٹی کا وزیر اعلیٰ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ آباد میں سینئر پارلیمنٹیرین (مرحوم ) میر عبدالرحمان خان جمالی کے صاحبزادے او ر سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزراء میر چنگیز خان جمالی ، سردار محمد عمر گورگیج ،جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کوچ چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگئی اور ن لیگ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ نواز شریف سیاسی شہید بنے مگر ن لیگ والوں نے ایسے حرکتیں کررہے ہیں کہ جس سے نہیں لگتا کہ وہ اپنی مدت پوری کرسکیں گئے ، ن لیگ کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہوچکا ہے ،جس کاثبوت لوگوں کے گھروں کی ٹینکیوں سے کروڑوں روپے بر آمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب بہت ہوگیا ، ملک سے نواز بادشاہت کو ختم کرکے دم لیں گئے ، ملک میں بے روز گاری بڑتی جارہی ہے لوگ آئے روز غربت سے تنگ آکر خودکشیاں کریں ہے اور نواز شریف اپنی ایاشیوں میں مصروف ہے ، نواز حکومت نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پیپلزپارٹی کا منصوبہ ہے جو سابق صدر آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا اور آج سی پیک کی کامیابی شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا جو پورا ہو نے جا رہاہے، سی پیک کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہوگی اور بلوچستان کے عوام کیلئے روز گار کے مواقع ملیں گئے ،۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ، این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کو خودمختاری دی ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ، میر حیدر علی خان جمالی اور میر حسن علی خان جمالی کی پیپلزپارٹی میں سے ہماری طاقت میں دوگنا اضافہ ہو ا ہے ، ماضی کی روائیات کو برقرار رکھتے ہو ئے پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن سے ایم پی اے کی پانچ اور ایم این اے کی نشستیں حاصل کریں گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید وں کی پارٹی ہے وہ خود ایک بڑی قوت رکھتی ہے ، بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگاالبتہ دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ،بدقسمتی سے جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے ملک میں بے روز گاری میں اضافہ ہو جاتاہے ، عوام مایوسی کا شکار ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک بھر بلخصو بلوچستان میں ایک بڑی قوت بنتی جارہی ہے ،انشاء اللہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کا بلوچ وزیر اعلیٰ ہوگا۔جلسے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی آنے والے انتخابا ت میں ایک بڑی وقت بن کر ابھرے گئی اوروفاق سمیت چاروں صوبوں اپنی حکومت بنائے گئے انہوں نے کہاکہ جمالی برادران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جعفرآباد میں پیپلزپارٹی کی قوت میں اضافہ ہو ا ہے اوربہت جلد دیگر شخصیات بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگے ۔انہوں نے کہاکہ عنقریب پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہر اضلاع دورہ کریں گئے اور صوبے کی اہم شخصیات بھی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔میر حسن علی خان جمالی نے کہا کہ میں اپنے والد محترم مرحوم میر عبدالرحمن جمالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں نے پیپلزپارٹی شامل ہو کر اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر یں گئے ، پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ میرے کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے میں صرف اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کے لئے عملی طور پر میدان میں آیا ہوں اور اپنے والد کے سچائی اور حقیقت میں مبنی سیاست کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکوں آج علاقے کے عوام میرے والد کو یاد کرتے ہیں تو وہ صرف اور صرف سچائی کی وجہ سے جنہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں کبھی جھوٹ نہیں بولا سچائی اہمیت دی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ مجھے بھی اتنی اجازت اور مقام دیتے ہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے اوپر مشکلا ت اور تکلیف بر داشت کرونگا مگر کبھی جھوٹ نہیں بو لو ں گا اس موقع پر میر حسن علی خان جمالی نے جلسے کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت ،کارکنوں علاقے کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔