مہمند میں بارودی سرنگ دھماکہ ، پاک فوج کے 2جوان شہید، 3زخمی
مہمند (ویب ڈیسک) مہمند، جڑوبی درہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل بائیزئی میں پاک افغان سرحدی دیہات جڑوبی درہ میں پاک فوج 4AK کے بم ڈسپوزل سکواڈسرچ کر رہا تھا کہ اس دوران ان کی گاڑی پرسڑک کے کنارے پہلے سے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان نائب صوبیدار شہزاد اور سپاہی محمد کلیم موقع پر شہید ہو گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ شہید جوانوں کی نماز جنازہ انارگی کیمپ میں ادا کی گئی۔