نواز ، زرداری اور عمران ساتھ بیٹھ جائیں تو 70 سال کے مسائل 70 دن میں حل ہوجائیں: رانا ثنااللہ

نواز ، زرداری اور عمران ساتھ بیٹھ جائیں تو 70 سال کے مسائل 70 دن میں حل ہوجائیں: ...
نواز ، زرداری اور عمران ساتھ بیٹھ جائیں تو 70 سال کے مسائل 70 دن میں حل ہوجائیں: رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑی پارٹیوں کے قائدین میں مذاکرات کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان ساتھ بیٹھ جائیں تو 70 سال کے مسائل 70 دن میں حل ہو جائیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں مذاکراتی کمیٹیاں بھی اپنی جماعت کے ان ہی قائدین سے ہدایات لیتی ہیں۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے بحرانوں کی وجہ 3 طرح کی ریموٹ کنٹرول جمہوریت ہے، ایک فوجی کنٹرول، دوسرا جب سیاستدان بادشاہ بن جائیں اور تیسرا جب چند جج چیمبر یا گھر میں فیصلہ کریں کہ کون جیل جائے گا اور کون اگلا حکمران بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ سیاستدان رگڑا کھاتا رہے اور فوج کا سابق سربراہ سارا کچھ کرکے گولف کھیلتا رہے۔