اختلاف کی صورتحال ختم، مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا: طاہر اشرفی

اختلاف کی صورتحال ختم، مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ...
اختلاف کی صورتحال ختم، مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا: طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہناتھاکہ مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا، اختلاف کی صورت حال ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مدارس وزارت تعلیم اورسوسائٹیز ایکٹ دونوں میں رجسٹر ہوسکتے ہیں، حکومت نے مدارس کی آزادی، خود مختاری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا۔
صدر نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کیا اور آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک ہوگا۔
مدارس اپنی مرضی سے وزارت صنعت و پیداوار یا وزارت تعلیم سے رجسٹر ہوسکیں گے۔

مزید :

قومی -