بلوچستان اسمبلی:عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکرمنتخب
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکرمنتخب ہوگئیں ۔جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نومنتخب سینئرر کن انجینئر زمرک اچکزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں نومنتخب 65ارکان میں سے 57نے شرکت کی،بلامقابلہ منتخب ہونے والے دونوں افراد نے سپیکراور ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کا حلف اٹھالیا ۔