29 فروری لیپ کے سال کا اہم دن ، تلخ وشیریں یادیں چھوڑ کر رخصت

29 فروری لیپ کے سال کا اہم دن ، تلخ وشیریں یادیں چھوڑ کر رخصت
29 فروری لیپ کے سال کا اہم دن ، تلخ وشیریں یادیں چھوڑ کر رخصت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )29 فروری کا دن ہر چار سال بعد آتا ہے۔ یہ وہ سال ہیں جو 4 کے ساتھ تقسیم ہو جاتے ہیں مثلاً 1996، 2000، 2008۔ ان کو لیپ کا سال کہا جاتا ہے، ہماری ملکی تاریخ میں یہ دن بہت سے تلخ اور شیریں واقعات کی داستان سناتا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق مارچ 1940میں قرارداد پاکستان کی منظوری کے سات سال بعد پاکستان تو معرض وجود میں آگیا لیکن اس کے پہلے آئین کی تیاری اور منظوری میں مزید نو سال کا عرصہ لگا، یعنی 29فروری 1956کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا آئین منظور ہوا۔
ڈی ایس پی جاوید اقبال پولیس کی ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے کا نشانہ بنے تھے ،یہ حملہ 29فروری 2008 کو جمعہ کی رات آٹھ بجکر پچیس منٹ پر مینگورہ کی حاجی بابا زیارت کے مقام پر ہوا تھا جہاں صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی جاوید اقبال کی نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی تھی۔حملے میں 45افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی ہوئے
پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے29 فروری 2016کو منعقد ہونے والے 88 ویں آسکر میلے میں اپنی دستاویزی فلم A Girl In the River کا ایک اور آسکر اپنے نام کر لیا، فلم کا موضوع غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کی فرسودہ روایت تھی۔
یاد رہے کہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اس سے قبل 2012 میں بھی اپنی ڈاکومینٹری فلم ”سیونگ فیس“ پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں ا±ن کے گن مین ممتاز قادری کو 29 فروری 2016کو پھانسی دے دی گئی، یہ کیس علما کے ایک حلقے کے موقف اور عوامی احتجاج کے باعث متنازع اور حساس شکل اختیار کر گیا تھا اور سزا پر عمل درآمد سے کئی اندیشے وابستہ ہوگئے تھے۔
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی بنیاد ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد رکھی گئی ،سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی مرحوم نے ممتاز قادری کے جنازے پر اپنی پکڑی اتار کر پاو¿ں پر رکھی تھی، ممتاز قادری کا جنازہ راولپنڈی کے تاریخ مقام لیاقت باغ میں ادا کی گئی، جہاں ملک بھر سے لاکھوں لوگ نماز جنازے میں شریک ہوئے۔
16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس29فروری2024کو سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوااور منتخب ارکان نے حلف اٹھایا،اجلا س میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج بھی کیا

مزید :

قومی -