حافظ ٓباد کے غاصف رضا نے جونیئر بیڈ منٹن چیمپئین شپ جیت لی

حافظ ٓباد کے غاصف رضا نے جونیئر بیڈ منٹن چیمپئین شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستانٍ)ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر و انٹر نیشنل کوچ ملک حامد رضا کے بیٹے ملک غاصف رضا نے نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئین شپ جیت لی۔ملک غاصف رضا نیشنل چیمپئین شپ جیتنے والے حافظ آباد کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں چیمپئین شپ جیتنے پرملک غاصف اور اسکے اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں،ملک غاصف نے ا یونٹ کے انعقاد پر بیڈ منٹن فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا اعزاز پاکستانی قوم اور کشمیری بہن بھائیوں کے نام کر دیا۔نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئین شپ کا فائنل ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر و انٹر نیشنل کوچ ملک حامد رضا کے بیٹے ملک غاصف رضا اور کے پی کے،کے حاشر شاہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملک غاصف رضا نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے جونیئر چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ملک غاصف رضا کا کہنا تھا کہ اسے نیشنل جونیئر کا ٹائٹل جیت کر بہت خوشی ہے،وہ اپنے اس اعزاز کو پاکستانی قوم اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرنا چاہتا ہوں،اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے یہ ٹائٹل جیتا،میری اس کامیابی میں میرے والد جو میرے کوچ بھی ہیں انکی محنت اور والدین کی دعایں شامل ہیں۔ملک غاصف کا کہنا تھا کہ ملک میں بیڈ منٹن کے فروغ کے لئے پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد حسین کا کردار قابل ستائش ہیں جو مقامی کھلاڑیوں کو آگے آنے کے لئے بہتر مواقع فراہم کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خاں جو خود بھی سپورٹس میں ہیں،ملک میں بیڈ منٹن کے فروغ کے لئے ہماری سر پرستی کریں،پاکستان میں بیڈ منٹن کے میدان میں بہت ٹیلنٹ ہے ہم دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر اورملک غاصف رضا کے والد ملک حامد رضا کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں بیڈ منٹن کا بہت ٹیلنٹ ہیں ساؤتھ ایشیین چیمپئین شپ جیتنے والے راجہ زوالقرنین حیدر سمیت انٹر نیشنل کھلاڑیوں محمد عظیم سرور،راجہ حسنین حید اور عون عباس کا تعلق بھی حافظ آباد سے ہے انکا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے کم عمری میں نیشنل جونیئر کا اعزاز حاصل کیا ہے انکا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈریشن اور صوبائی تنظیم بیڈ منٹن کے فروغ کے لئے بہت سے ایونٹ منعقد کرواتی ہے جس پر وہ انکے مشکور ہے اس سے مقامی کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقعہ ملتا ہے۔