اعظم سواتی کی این اے 13سے تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کو دھمکیاں، ٹکٹ واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا

اعظم سواتی کی این اے 13سے تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کو دھمکیاں، ٹکٹ واپس ...
اعظم سواتی کی این اے 13سے تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کو دھمکیاں، ٹکٹ واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنمااعظم سواتی کی تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کو ٹکٹ واپس کرنے کےلئے دھمکیاں ، کیڑا مکوڑا قرار دیدیا،خاتون کارکن نے اعظم سواتی کی کال اور عمران خان کے نام انصاف کے لئے اپیل ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ این اے 13سے تحریک انصاف کی امیدوار عنبرین سواتی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ٹکٹ سے دستبردار ہونے کیلئے عنبرین سواتی پر دباﺅ ڈال رہے ہیں جس میں واضح طور پر سنا جاسکتاہے کہ اعظم سواتی اس خاتون امیدوار سے کہہ رہے ہیں کہ تم ٹکٹ واپس کردوجس پر عنبر ین نے کہا کہ” میں ایک خاتون کارکن ہوں میں نے پارٹی کیلئے کام کیا ہے اور میری بھی کوحیثیت ہے“ جس اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تمہاری کوئی حیثیت نہیں ہے تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی ہے ۔

عنبرین سواتی نے اعظم سواتی کے اس نارواءسلو ک پر اعظم سواتی کی کال اوراپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پارٹی چیئر مین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نوٹس لیں کیونکہ حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں اور مجھے کارکنوں نے یقین دلایا ہے کہ میں یہ سیٹ آسانی سے نکال سکتی ہو ں۔ عنبر ین سواتی تحریک ویمن ونگ ہزارہ کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

مزید :

قومی -