شاہ صاحب آپ کو منانے کیلئے جانے کی ضرورت نہیں جب میں بیٹھ جاﺅں گااپوزیشن ارکان خود بخود آجائیں گے ،مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

شاہ صاحب آپ کو منانے کیلئے جانے کی ضرورت نہیں جب میں بیٹھ جاﺅں گااپوزیشن ...
شاہ صاحب آپ کو منانے کیلئے جانے کی ضرورت نہیں جب میں بیٹھ جاﺅں گااپوزیشن ارکان خود بخود آجائیں گے ،مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریرپر اپوزیشن نے ایوان سے واک آﺅٹ کر گئی ،سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کو منانے کیلئے دو افراد کو بھیجنے کی ہدایت کی تو مراد سعید نے کہاکہ شاہ صاحب آپ کو جانے کی ضرورت نہیں ہے جب میں بیٹھ جاﺅں گا وہ خود بخود آجائیں گے ۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ہمیشہ سے کہتے تھے کہ یہ 2 جماعتوں کی نوراکشتی ہے ،عمران خان کو چیلنج کرنے والے ان کے سپاسی کا سامنا نہیں کر سکتے ،عمران خان کو چیلنج کرنے والا پھرایوان سے بھاگ گئے وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں،مراد سعید نے کہاکہ ان دونوں جماعتوں کی محبت دیکھ کر آج مجھے خوشی ہوئی ۔
وفاقی وزیر نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ بھٹو کی اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹو ہے ،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی ، مراد سعید نے کہاکہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے ،یہ امریکا سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے،یہ کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے جس اسمارٹ لاک ڈاون کا وڑن دیا آج غیرملکی بھی اعتراف کررہے ہیں ۔