ڈبلیو ایم سی،200سینٹری ورکرز نوکری سے فارغ

  ڈبلیو ایم سی،200سینٹری ورکرز نوکری سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوزرپورٹر)محنت کش یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک منیر حسین ہانس کاویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نکالے گئے 200 سینٹری ورکرز کے ہمراہ مشترکہ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نکالے گئے سینٹری ورکرز کو 10 روز میں بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے اور چوک کچہری پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کا گہراو کیا جائے گا اور جب تک 200 سینٹری ورکرز بحال نہیں ہوں گے احتجاجی کیمپ اور علامتی پھانسیاں لی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ 200 سینٹی ورکرز کو بے روزگار کرنے کے بعد بچوں کی سکول کی فیس،بجلی کے بل،مکان کے کرایہ ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے اور گھروں میں بھوک کے لالے پڑ گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اگر ہمارے مطالبات جلد سے جلد حل نہ کیے گئے تو سینٹری ورکرز خود کشیاں کرنے پر مجبور ہونگیں اور حالات کی ذمہ دار ضلع انتظامیہ پر ہوگی،محرم الحرام کی آمد آمد ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس مہینے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا،ہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 10 روز کے اندر 200 سینٹری ورکرز کو بحال کر کے ڈیوٹیوں پر بھیجا جائے اور ان کی سابقہ اور موجودہ تنخواہوں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ یہ سینٹری ورکرز اپنے بچوں کی کفالت کرسکیں،پریس کانفرنس میں محمد رضوان،محمد اسد،محمد رنگ علی،عمر ناصر،محمد نعیم،،محمد اصغر،محمد یاسر،محمڈ بلال،محمد شان،محمد ارشد،ناصر علی قدیر سینٹری ورکرز موجود تھے۔ملتان۔محنت کش یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک منیر حسین ہانس کاویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نکالے گئے 200 سینٹری ورکرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں،ان کے ہمراہ محمد رضوان،محمد اسد،محمد رنگ علی،عمر ناصر،محمد نعیم،،محمد اصغر،محمد یاسر،محمڈ بلال،محمد شان،محمد ارشد،ناصر علی قدیر ودیگر موجود ہیں۔[6:36 PM, 6/28/2024] Tariq Ansari: