اپوزیشن کے وسیم اکرم پلس نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا،رانا سکندر حیات

اپوزیشن کے وسیم اکرم پلس نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا،رانا سکندر حیات
اپوزیشن کے وسیم اکرم پلس نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا،رانا سکندر حیات
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی پنجاب اسمبلی کے بجٹ منظوری  کےبارے میں اجلاس میں کی گئی تقریر کے چرچے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن رکن کے جواب میں دبنگ تقریر 2 روز بعد بھی سوشل میڈیا گروپس کے ساتھ ساتھ حکومتی حلقوں میں مسلسل وائرل ہو رہی ہے۔ رانا سکندر حیات نے اپوزیشن رکن کی کٹ موشن کے حوالے سے تقریر پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور دبنگ مؤقف اختیار کر کے تعلیم کا مقدمہ لڑا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، سینیر صوبائی وزیر اور دیگر صوبائی وزراء رانا سکندر حیات کی تقریر کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے سوشل سرکلز میں بھی اسے وائرل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن کو خوب سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

رانا سکندر حیات کی تعلیمی بجٹ پر کٹ موشن کے جواب میں جذباتی تقریر سے اپوزیشن اراکین لاجواب ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رانا سکندر حیات کو اسمبلی فلور پر رول ماڈل قرار دیتے ہوئے دیگر وزراء کو اپوزیشن کے خلاف اسی طرح دبنگ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے کٹ موشن تیار کیا اور ہوم ورک کیے بغیر  اسمبلی فلور پر گفتگو کی۔ اپوزیشن آئندہ تحقیق کر کے اور بجٹ اعداد و شمار دیکھ کر بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم نہ پہلے اپوزیشن کی ترجیح تھی، نہ اب ہے۔ اپوزیشن کے وسیم اکرم پلس نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا، صرف وقت ضائع کیا۔ رانا سکندر حیات نے ہاؤس سے سابق حکومت کی مالی بے ضابطگیوں پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے۔ کمیٹی بن گئی تو سابق وزیر تعلیم کی عجب کرپشن کی غضب داستانیں سامنے آئیں گی۔