دوران آپریشن نرس کی جانب سے مریضہ کی ٹک ٹاک بنانے پر وزیرصحت کا نوٹس

دوران آپریشن نرس کی جانب سے مریضہ کی ٹک ٹاک بنانے پر وزیرصحت کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ کے آپریشن تھیٹرمیں مریضہ کی ٹک ٹاک بنائی جانےلگیں نرس نےآپریشن تھیٹرمیں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔

واقعہ پر آپریشن تھیٹرمیں مریضہ کی برہنہ ویڈیوبنانےپر ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے معاملہ کانوٹس لے لیا۔وزیرصحت نے سیکرٹری صحت علی جان کو کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کرکےذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ہسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی کا مکمل تحفظ کیا جائےگا، ہسپتالوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔