اوباما نے پاکستان میں نئے ڈرون حملوں کی منظوری دیدی

اوباما نے پاکستان میں نئے ڈرون حملوں کی منظوری دیدی
اوباما نے پاکستان میں نئے ڈرون حملوں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نے صومالیہ، یمن اور پاکستان میں مشتبہ القاعدہ کے رہنماﺅں کیخلاف ڈرون حملوں کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ یمن، صومالیہ اور پاکستان میں موجود مشتبہ القاعدہ رہنماﺅں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس ضمن میں مشتبہ القاعدہ رہنماﺅں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس کیخلاف ڈرون طیاروں کی کارروائیاں کی جائینگی امریکی صدر نے فہرست پر دستخط کردیئے ہیں اور القاعدہ رہنماﺅں کیخلاف خفیہ اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے رہنما انور اولاولد کے خلاف کارروائی کی ذاتی طورپر منظوری دی تھی انور گزشتہ سال یمن میں ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔