راو¿ انوار کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

راو¿ انوار کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ میں ...
راو¿ انوار کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ محسود کے والد نے سابق سینئر سرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کو سب جیل میں قید رکھے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس پر سماعت کل بروز بدھ ہوگی۔
اپنی درخواست میں نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھنا غیرقانونی ہے۔محمد خان محسود نے راؤ انوار کے سب جیل میں رکھے جانے کو اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے استدعا کی کہ سابق ایس ایس پی کو جیل منتقل کیا جائے۔بعدازاں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان نے کہا کہ 'وہ نہ نقیب کو بھول سکتے ہیں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتے ہیں'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر راؤ انوار طاقتور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں'۔اس موقع پر گرینڈ جرگہ کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ 'سندھ حکومت راؤ انوار کی پشت پناہی کر رہی ہے'۔
اس سے قبل گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کو سب جیل منتقل کرنے سے متعلق اعتراضات اور انہیں بی کلاس کی فراہمی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک کےلئے ملتوی کردی تھی۔عدالت نے حکم سنایا تھا کہ آیندہ سماعت پر دونوں آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔