وزیراعلیٰ نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ، سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ، سیکرٹری صحت ...
وزیراعلیٰ نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ، سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزراءاور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اورنااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں،کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے،متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے،وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔