”اگر نیلامی میں پی ایس ایل کی ٹیم مل گئی تو ہم اس کا نام یہ رکھیں گے “ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی انہیں داد دے گا

”اگر نیلامی میں پی ایس ایل کی ٹیم مل گئی تو ہم اس کا نام یہ رکھیں گے “ جہانگیر ...
”اگر نیلامی میں پی ایس ایل کی ٹیم مل گئی تو ہم اس کا نام یہ رکھیں گے “ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی انہیں داد دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہاہے کہ وہ پاکستان سپرلیگ کی چھٹی فرنچائز کو نیلامی میں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران علی ترین کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دسمبر میں فرنچائز کی نیلامی کرے گا جس میں حصہ لیں گے اور ٹیم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان کاکہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کی ٹیم ہمارے ہاتھ سے نہ جائے اور ہم اگر حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کا نا” ملتان سلطانز “ ہی رکھیں گے ۔ان کاکہناتھا کہ جنوبی پنجاب سے نوجوانوں کو قومی ٹیم میں پہنچائیں گے ۔

مزید :

قومی -