پاکستان اور چین کی سرحد چار ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
چلاس (ویب ڈیسک) شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر واقع پاک چین باڈر 4 ماہ کےلئے کل سے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ضروری ڈاک کا تبادلہ جاری رہے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو ہر سال بارڈر پرٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 4 ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بند کیا گیا بارڈر یکم اپریل 2020ءکو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔