پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کا آغاز10 دسمبر سے ہوگا

   پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کا آغاز10 دسمبر سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکلات  سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی،  سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگلے ماہ جنوبی  افریقا میں کھیلے جانے والے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

جس کے تحت  ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے جلد ہی حتمی فیصلہ منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔