کھیلتا پنجاب گیمز،قصور ہاکی ٹیم نے شیخوپورہ کو شکست دیدی 

     کھیلتا پنجاب گیمز،قصور ہاکی ٹیم نے شیخوپورہ کو شکست دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژن سطح کے مقابلے نشترپارک سپورٹ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں، جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لاہور ڈویژن کے ہاکی بوائز کے پہلے میچ میں قصور نے شیخوپورہ کو 4-0سے شکست دے دی، قصور ہاکی ٹیم کی جانب سے محمد توفیق نے 2جبکہ ابوسفیان اور عدیل افضل نے ایک ایک گول کیا۔

 دوسرے میچ میں لاہور ہاکی ٹیم کو ننکانہ صاحب کے خلاف واک اوور دے دیا گیا جو مقررہ وقت میں میچ کے وینیوپر نہ پہنچ سکی۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن رانا مجاہد، اولمپیئن آصف باجوہ، اولمپیئن خواجہ جنیدمیچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ کی سیکرٹری عابدہ تنویر و دیگر موجود تھے۔