بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کر رہا ہے : سید علی گیلانی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کر رہا ہے : سید علی گیلانی
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کر رہا ہے : سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین جنگی جرائم کر رہا ہے ۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات اقوا م متحدہ جیسے کسی غیر جانبدار عالمی ادارے کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق سید علی گیلانی نے پاکستانی امریکن سوسائٹی کے زیر اہتمام امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ ایک کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو آرمڈ فورسزسپیشل پاورزایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دی گئی ہے اوروہ نہتے کشمیریوں کو اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے قتل اور زخمی کرنا انکا معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوم متحدہ کی ٹیم کو مقبوضہ علاقے میں جانے کی اجازت دے لیکن بھارت کی طرف سے کسی عالمی ادارے کو دورے کی اجازت دینے سے مسلسل انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا ہے کہ دنیا کو پتہ چلے کہ اس نے اب تک لاکھوں کشمیری قتل اورہزاروں لاپتہ کیے جبکہ سینکڑوں خواتین کی آبروریزی کی ۔حریت چیرمین نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک خالصتاً انکی اپنی تحریک ہے اور بھارت کا یہ پروپیگنڈہ قطعی طور پر بے بنیاد ہے کہ انکی تحریک میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔