فر د جرم عا ئد ہو نے کے بعد اسحا ق ڈار مستعفی ہوں،شاہد صدیق

فر د جرم عا ئد ہو نے کے بعد اسحا ق ڈار مستعفی ہوں،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ فر د جرم عا ئد ہو نے کے بعد اسحا ق ڈار کو مستعفٰی ہو جانا چا ہئے ۔شاہد خا قان عباسی صرف وزیراعظم ہیں وفاقی حکومت کا کنٹرو ل آ ج بھی شریف فیملی کے پا س ہی ہے اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف میں اختلا فا ت کی با تو ں میں کو ئی وزن نہیں تحریک انصا ف کا ایک ایک کارکن عمران خان کی قیا د ت میں متحدہے تحریک انصا ف کی مقبو لیت مخا لفین کوہضم نہیں ہو رہی ما یو سی پھیلانے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی انہو ں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو حدیبیہ پیپرز ملز میں پھر گواہی دینا ہی پڑیگی۔
یہ ان پر قومی قرض ہے۔
جسکی ادائیگی خود انکو بھی سرخرو کریگی حدیبیہ میں صرف بڑے ہی نہیں چھوٹے میاں بھی پکڑ میں آئیں گے،2.1ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والا کوئی عوامی عہدہ رکھنے کیلئے کیسے اہل ہو سکتا ہے؟ سیاسی تجربہ کہتا ہے صدر ممنون نواز شریف کی نا اہلی سزا معاف نہیں کرینگے، ایسا ہوا تو تحریک انصاف جیلوں میں بند تمام قیدیوں کی رحم کی اپیل صدر مملکت کو کریگی انہوں نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور قیمتی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک حکمرانوں کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے اگر موثر انداز میں بھارتی بدمعاشی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔