باپ اوربیٹے کے قتل میں 2بار سزائے موت پانے والے ملزم کی سز ا 2 بارعمرقید میں تبدیل کرنے اورعمرقید پانے والے ملزم کورہاکرنیکا حکم
ملتان ( خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکور ٹ ملتان بینچ نے بچوں کی لڑائی میں باپ(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
اوربیٹے کے قتل میں 2بار سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا2 بارعمرقید میں تبدیل کرنے اورعمرقید پانے والے ملزم کورہاکرنیکا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت ملزم محمداقبال اورغلام عباس نے درخواست دائرکی تھی کہ محمدابوبکرنے 20 ستمبر 2011ء کو تھانہ راجن پورمیں مقدمہ درج کرایاکہ بچو ں کی معمولی لڑائی پر سگے بھائیوں غلام عباس اورامیرحمزہ نے حملہ کرکے اس کے والدحاجی محمد بلال اوربھائی عبدالغفارکوقتل کردیا جس پر سیشن کورٹ 28 جنوری 2013 ء کو ملزم محمداقبال کو2 مرتبہ سزائے موت اورغلام عباس کو عمرقید اور ملزم امیرحمزہ کو رہاکرنے کاحکم دیاتھاملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہیں اورانھیں بدنیتی کے تحت مقدمہ میں ملو ث کیاگیاہیاس لئے رہاکرنے کا حکم دیاجائے۔جس پر فاضل عدالت نے ملزم محمداقبال کی 2 مرتبہ سزائے موت کو 2 مرتبہ عمرقید میں تبدیل کرنے اور ملزم غلام عباس کی عمرقید کاحکم منسوخ کرکے بری کرنے کا حکم دیاہے۔