فرعون کا اصل نام ولید اور وہ مصری نہیں خراسانی تھا،مصری مبلغ کا نیاشوشہ

فرعون کا اصل نام ولید اور وہ مصری نہیں خراسانی تھا،مصری مبلغ کا نیاشوشہ
فرعون کا اصل نام ولید اور وہ مصری نہیں خراسانی تھا،مصری مبلغ کا نیاشوشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(این این آئی)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر سے وابستہ علماءبعض اوقات اپنے عجیب وغریب فتاویٰ اور بیانات کی وجہ سے کوئی ایسی بحث چھیڑ دیتے ہیں جس کی گونج سات سمندر پار بھی سنائی دیتی ہے۔

ڈاکٹر الھلالی نے دعویٰ کیا کہ تاریخی کتب میں جس شخص کو فرعون کہا جاتا ہے وہ مصری نہیں بلکہ خراسانی تھا اور اس کا اصل نام ولید بن ریان تھا۔ایک انٹرویو میں علامہ الھلالی نے کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور میں مصری فرعون کا اپنا وطن افغانستان اور ایران کے علاقوں پر مشتمل صوبہ خراسان تھا اور اس کا اصل نام ولید بن ریان بتایا جاتا ہے۔