دورہ پاکستان، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم2 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کا 33 رکنی دستہ 2 اکتوبر کو ملتان پہچنے گا۔ قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔
دوسری جانب بابراعظم کی قیادت میں جس قومی ٹیم کو گزشتہ سیریز میں کلین سوئپ ہوا تھا، اب اس ٹیم کے 6 ارکان اظہر علی، حارث روف، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونیئر اور محمد علی پہلے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔ان کی جگہ صائم ایوب، محمد حریرہ، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ اب ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔آخری بار انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے دسمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
، 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔