پورا یقین ہے کہ اچھائی بر پورا یقین ہے کہ اچھائی برائی پر ضرور فتح یاب ہوگی، زرداری کا یومِ شہداءکے موقع پر پیغام

پورا یقین ہے کہ اچھائی بر پورا یقین ہے کہ اچھائی برائی پر ضرور فتح یاب ہوگی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ شہداءپاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس لئے زندہ ہے کیونکہ اس قوم کے ہیرو ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ قوم ان شہیدوں کا قرض نہیں اتار سکتی۔ سابق صدر نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ اچھائی برائی پر ضرور فتح مند ہوگی۔

زرداری پیغام

مزید :

صفحہ آخر -