وزیراعظم کہتے ہیں ان کے پاس بڑا مینڈیٹ ہے،آزاد کشمیر الیکشن میں ان کے مینڈیٹ کو ’مینڈک‘ بنا دیں گے:راجہ پرویز اشرف

وزیراعظم کہتے ہیں ان کے پاس بڑا مینڈیٹ ہے،آزاد کشمیر الیکشن میں ان کے مینڈیٹ ...
وزیراعظم کہتے ہیں ان کے پاس بڑا مینڈیٹ ہے،آزاد کشمیر الیکشن میں ان کے مینڈیٹ کو ’مینڈک‘ بنا دیں گے:راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ ان کے پاس بڑا مینڈیٹ ہے ،اگر آزاد کشمیر کے الیکشن میں ان کے مینڈیٹ کو ’مینڈک ‘بنا دیں گے ۔
کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ حکومتی وزراءنے اپنے جلسوں میں بڑے بڑے جھوٹ بولے ہیں ،وزیراعظم کا بیان چو مچائے شور کے مترادف ہے ،ہمارے لیڈروں نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے خود بڑے چور ہیں ،پورے پاکستان کو پتہ چل گیاہے کہ ان سے بڑا چور کوئی نہیں ہے ۔راجہ پرویز اشرف کا کہناتھا کہ کرکٹ کھیلنے والا کہتاہے کہ میں بہت مشہورہوں ،کل کبڈی ،ہاکی اور فٹبال کھیلنے والا کہے گا کہ ہم وزیراعظم بیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین آزاد کشمیر آئے تو بڑے بڑے جھوٹ بولے ،پاکستان کو لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔

مزید :

کوٹلی -