مہمند ڈیم میں ڈوبنے والے زمین کی ملکیت اور معاوضہ پر عیسیٰ خیل اوربرہان خیل قوم کے درمیان تنازعہ میں اہم پیش رفت،دونوں فریقین مذاکرات پر راضی

مہمند ڈیم میں ڈوبنے والے زمین کی ملکیت اور معاوضہ پر عیسیٰ خیل اوربرہان خیل ...
مہمند ڈیم میں ڈوبنے والے زمین کی ملکیت اور معاوضہ پر عیسیٰ خیل اوربرہان خیل قوم کے درمیان تنازعہ میں اہم پیش رفت،دونوں فریقین مذاکرات پر راضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مہمند(آئی این پی )مہمند ڈیم میں ڈوبنے والے زمین کی ملکیت اور معاوضہ پر عیسیٰ خیل اوربرہان خیل قوم کے درمیان جاری تنازعہ میں اہم پیش رفت۔مہمند سیاسی اتحاد کی کوششوں سے دونوں فریقین مذاکرات پر راضی ہوگئے۔ایک ہفتہ سے عیسیٰ خیل قوم کا برہان خیل قوم کے حدود آمد ورفت کےلئے استعمال کرنے کاپابندی ختم کردی۔دونوں فریق نے مہمندسیاسی اتحاد کو مذاکرات کااختیار دیدیا۔

تحصیل پنڈیالئی میں زیر تعمیر مہمند ڈیم میںڈوبنے والی زمین کی ملکیت پر ترکزئی قوم کے دو قبیلوں برہان خیل اور عیسی خیل کے درمیان جاری تنازعہ میں شدت کے بعد برہان خیل قبیلے نے عیسی خیل قبیلے کے لوگوں کا محاصرہ کر رکھا تھا او ربرہا ن خیل قوم کے حدود پرعیسیٰ خیل کی امدورفت پر مکمل پابندی تھی۔ جسکی وجہ سے دونوں قبیلوں کے درمیان شدید کشیدگی اور تصادم کا خطرہ پیدا ہوا تھا۔مہمند سیاسی اتحاد کی کوششوں سے دونوں فریقین مذاکرات پر امادہ ہوگئے۔اور جرگے کو مذاکرات کا اختیاردیدیا۔

مہمند سیاسی اتحاد کے صدرمولانا عارف حقانی،ملک جنگریز، ملک جہانزیب نے مشران کے ساتھ مل کر دونوں فریقین کو تنازعہ ختم کرنے اور مذاکرت پر راضی کرنے میں اہم کردار ادا کی۔ دونوں فریقین نے جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے فیصلے کیلئے دونوں فریقوں کے اتفاق سے جرگہ مقرر کرینگے۔مہمند سیاسی اتحاد نے عیسیٰ خیل قوم پر امد ورفت کا پابندی ختم کر نے کااعلان کیا۔ جبکہ آئندہ پیر کو دونوں فریق کے درمیان مذاکرات ہونگے۔

مزید :

علاقائی -FATA -مہمند -