نشترروڈ:دوست پلازہ ڈاکٹرزاورمریضوں کیلئے خطرہ
ملتان (وقائع نگار) ملتان شہر کے وسعت میں واقع دوست پلازہ ڈاکٹروں اور مریضوں کیلئے خطرہ بن گیا۔گزشتہ پندرہ سال سے کوئی مینٹیننس نہیں ہوئی۔اور نا ہی کسی انتظامیہ نے اس طرف توجہ دی ہے۔بارشوں کے دنوں میں بیسمنٹ فلور کی چھتیں ٹپکنے لگیں جبکہ دوسری جانب پلازہ کے اندر غیر قانونی پارکنگ سے لاکھوں روپے آمدنی مالکان کی جیبوں میں جارہی ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر روڈ پر دوست پلازہ تقریبا دس سال سے زائد عرصہ سے تعمیر ہے۔جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد اپنے علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں۔ڈاکٹروں نے اس پلازہ میں اپنے ہسپتال بنائے ہوئے۔یہ پلازہ مختلف فلور پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق نجی پلازہ مرمت کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں دی۔جس کی وجہ سے بیسمنٹ کی چھتیں بارشوں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کے دنوں میں ٹپکنے لگیں ہیں ۔جو کسی دن بھی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ذرائع نے یہاں یہ انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ پلازے کی پارکنگ کی فیس وصولی بھی کی رقم بھی پلازہ انتظامیہ کی جیبوں میں جارہی ہے۔اور اسی وجہ سے پلازہ کی حالت زار ہوتی جارہی ہے۔کھ ماہ قبل بھی دوست پلازہ کا ٹرانسفارمر بھی جل گیا تھا۔ جسکو بھی ذاتی لاکھوں روپے کی رقم لگا کر ٹھیک کروایا گیا۔پلازہ میں بیشتر رہائشی یا جنہوں نے ہسپتال کا اپنا سیٹ اپ بنا رکھا ہے کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال کی فوری پر سال ساتھ کے ساتھ مرمت کروائی جائے۔تاکہ مریضوں اور اس میں کام کرنے والے افراد کی جان سے ہاتھ دھونا نا پڑے۔
دوست پلازہ