الائیڈ پروفیشنل آرگنائزیشن کے انتخابات آج جنرل ہسپتال میں ہوں گے

الائیڈ پروفیشنل آرگنائزیشن کے انتخابات آج جنرل ہسپتال میں ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ پرو فیشنل آرگنائزیشن کے انتخابات آج صبح لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہوں گے۔ عقاب گروپ کی طرف سے مختلف عہدوں کیلئے نامزد امیدواروں محمداکرام ،سیّدمظہر شاہ،عارف بٹر ،سیّداظہرحسین شاہ نے ووٹرز کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورجنرل ہسپتال میں انتخابات کے انعقاد کابنیادی مقصدملازمین کے دیرینہ مسائل کاپائیدارحل کاراستہ ہموار کرنااوران کے حقوق کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ہم الائیڈ ہیلتھ پرو فیشنل سٹاف اورہسپتال انتظامیہ کے درمیان پل کاکرداراداکریں گے ۔عقاب پینل کے امیدوارکامیابی کی صور میں ملازمین کے سروس سٹرکچر پرعملدرآمد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔مقررین نے کہا کہ ہماراپینل کامیابی کے بعد بیمارانسانیت کی خدمت جبکہ لاہور جنرل ہسپتال میں سروس کے معیار کواپ گریڈکرنے کیلئے اپنا تمام توانائیاں وقف کردے گا۔

بیمارانسانیت کی خدمت کرتے وقت خندہ پیشانی ہماراطرہ امتیاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنیوالے مریضوں کی بروقت بحالی اورکامل شفاء کیلئے ان سمیت ان کے عزیز واقارب کاہمارے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔لاہورجنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیپٹن (ر)نیاز خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورجنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیپٹن (ر)نیاز کے صادق جذبوں کی بدولت لاہورجنرل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔