پنجاب حکومت نے شہریوں کو ’’مفت وائی فائی ‘‘سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے شہریوں کو ’’مفت وائی فائی ‘‘سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی
 پنجاب حکومت نے شہریوں کو ’’مفت وائی فائی ‘‘سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا پارکوں ، میٹرو بس، لاری اڈہ میں وائی فائی ٹاور لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہری سمارٹ فونز پر مفت انٹرنیٹ چلا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پارکوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں بھی لگائی جائیں گی۔