پی ٹی آئی احتجاج:عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی احتجاج:عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت ...
پی ٹی آئی احتجاج:عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تاجر تنظیم کے صدر کی توہینِ عدالت کی درخواست موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو سماعت کے لئے مقررکی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اسد عزیز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔
رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -