ڈینیئل پرل قتل کیس، ملزموں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ کا اظہار ناراضی، سندھ حکومت نے نظر ثانی اپیل دائر کر دی 

ڈینیئل پرل قتل کیس، ملزموں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ کا اظہار ناراضی، سندھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وائٹ ہاؤس نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزموں عمر شیخ اور اسکے ساتھیوں کی رہائی کے عدالتی کے احکامات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان  جان پاکسی نے بریفنگ میں حکومت پاکستان پر زرو دیا کہ فیصلے پر نظر ثانی کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔اس سے پہلے ترجمان اٹارنی جنرل آفس نے کہاتھاکہ ڈینئل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست داخل کی جائے گی جس میں سپریم کورٹ  سے درخواست کی جائے گی کہ عمرشیخ اور اس کے ساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔واضح رہیکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔دوسری طرف  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ  ہمارے ملک کو دھچکا پہنچا، امید ہے حکومت پاکستان تیزی سے اس معاملے پر نظر ثانی اپیل دائر کریگی۔ جبکہ سندھ حکومت نیڈینیل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست دائر کر دی۔نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے 28 جنوری 2021 کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،،سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھاملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔
امریکہ ناراض

مزید :

صفحہ اول -