امن و امان سمیت مہنگائی اور روزگار کی مجموعی صورتحال تشویش ناک: حافظ حمد اللہ
کو ئٹہ(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سینٹرمولانا حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن امان سمیت مہنگائی اور روزگار کی مجموعی صورتحال تشویش ناک ہے حکومت اور اپوزیشن معمولی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی مجموعی صورتحال کو درست کرنے پر توجہ دیں،اشرفیہ موج مستیوں میں مصروف ہے غریب نان شبینہ کے محتاج ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ ضلع پشاور کی زیر اہتمام سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں کانفرنس سے جمعیت علما اسلام ضلع پشاور کے نائب امیر مولانا مستقیم سمیت دیگر رہنماؤں مقام علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان ہمیشہ سلیکٹڈ حکومتوں نے پہنچائی ہے عوامی رائے کے برعکس بننے والی حکومتیں ملک پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے بعد ازاں قرآن پاک مکمل کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کرائی گئی۔مو لانا حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ مو جو دہ۰ حالات میں اشرفیہ موج مستیوں میں مصروف ہے جبکہ غریب نان شبینہ کے محتاج ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں،حکومت اور اپوزیشن معمولی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی مجموعی صورتحال کو درست کرنے پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن امان سمیت مہنگائی اور روزگار کی مجموعی صورتحال تشویش ناک ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
حافظ حمد اللہ