قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر ،بہانے سے اشیا فروخت کرنا،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا منظم بھیک مانگنا ہے،ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر ،بہانے سے اشیا فروخت کرنا،زبردستی گاڑیوں کے ...
قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر ،بہانے سے اشیا فروخت کرنا،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا منظم بھیک مانگنا ہے،ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیاگیا،بل کےمطابق بھیک مانگنے کیلئے بھرتی کرنے، پناہ دینے والے کو 7سال قید، 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ منظم بھیک مانگنے سے مراد کسی شخص کو جان بوجھ کر فراڈ یا خیرات وصول کرنے میں ملوث کرنا ہے،قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر بھیک مانگنا منظم بھیک مانگنا کہلاتا ہے،منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے اشیا فروخت کرنا بھی ہے،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا بھی منظم بھیک مانگنا ہے۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ زخم، بیماری، معذوری دکھا کر خیرات مانگنا بھی منظم بھیک کہلاتا ہے،خود کو بطور نمائش استعمال ہونے دینا بھی منظم بھیک کے زمرے میں آتا ہے،مسئلے کی حساسیت کے پیش نظر بھیک مانگنے کو جرم قرار دینے کی ضرورت ہے۔