شاہ زیب کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ،شہرام ترکئی

شاہ زیب کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ،شہرام ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیر مین و سابق سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی ایم پی اے پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شاہ زیب شہید کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔ شاہ زیب شہید کے زخمی والد مختیار جان کاکا آف کرنل شیر کلے سے ہسپتال میں عیادت کے دوران سابقہ سینئر صوبائی وزیر صحت اور نو منتخب ایم پی اے شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سر گرم کارکن شاہ زیب کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ شاہ زیب نے نئے پاکستان کے لیے جو قربانی دی ہیں اس کی کوئی قیمت نہیں ہم شاہ زیب شہید کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم کسی صورت شاہ زیب شہید کے قاتل کو معاف نہیں کرینگے شاہ زیب کے قاتل ضرور ایک دن قانون کے شکنجے میں ہونگے۔یاد رہے کہ الیکشن 2018میں پولینگ کے دن اے این پی کے امیدوار پی کے 47سے امیر رحمن کی پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ پر مبینہ فائرنگ سے شاہ زیب شہید جب کہ ان کے والد مختیار جان کاکا اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے تھے#

مزید :

علاقائی -