باجوڑ بم دھماکہ : افغان حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

باجوڑ بم دھماکہ : افغان حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
باجوڑ بم دھماکہ : افغان حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد افغان طالبان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ امارت اسلامیہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے اجلاس میں دھماکے کی مذمت کرتی ہے، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ شہدا کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ایسے جرائم کسی طور پر بھی جائز نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -